• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611363

    عنوان:

    مغرب كی نماز میں مقتدیوں كے لقمہ دینے پر امام نے چوتھی ركعت پڑھادی

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب آپ خیریت سے ہوں گے سوال نمبر 1 میرا سوال یہ ہے کہ امام صاحب نے مغرب کی تین رکعت نماز پڑھائی جب امام صاحب نےپہلی سلام پھیرے تو مقتدیوں نے لقمہ دیکر امام صاحب کو کھڑا کر دیا امام صاحب نے چوتھی رکعت پڑھائی اور سجده سہو کر کے نماز کو ختم کر دیا نماز کا کیا حکم ہے ہو گئی ہے نماز؟ یا لوٹا نی پڑے گی ؟

    سوال نمبر دو- امام صاحب نے پہلا سجدہ کر کے التحیات شروع کر دی کسی نے لقمہ دیا تو دوسرا سجدہ بھی کر لیا وہ نماز کا کیا حکم ہے کہ سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نماز ہوگی یا نہیں ہوگی ذرا تفصیل سے بتائیں ۔

    جواب نمبر: 611363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1004-852/B=09/1443

     (1)              مغرب كا فریضہ ادا ہوگیا۔ مقتدیوں كے لقمہ دینے پر امام نے چوتھی ركعت پڑھائی وہ لغو ہوجائے گی۔ بقیہ تین ركعت مغرب كی صحیح ہوگئی۔

    (2)              سجدہٴ سہو كرلینے كے بعد نماز صحیح ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند