• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171355

    عنوان: اخبار جیسے پرنٹ والے کپڑے پہن كر نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اکثر جوان طبقہ مسجد میں ٹی شٹ پہن کے آتے ہیں جس میں اخبار جیسے پرینٹ ہوتے ہیں ان صورت میں اگر پیچھے کی صف والے مقتدیوں کی نظر اس پہ پڑتی ہے اور مقتدی کبھی تو اس پڑ بھی اور سمجھ بہی لیتے ہے کہ وہ کیا لکھا ہے اس کے معنی و مفہوم کیا ہے۔۲) اور اس طرح مسجدوں میں بھی طرح طرح کی تختی لٹکی رہتی ہے جس پہ یا کوئی آیت لکھی ہوتی ہے۔ان صورتوں میں جب کہ نماز میں اس پڑ کر اس کا مفہوم سمجھ لیا جاتا ہے اس سے نماز پہ کیا حکم لگے گا؟

    جواب نمبر: 171355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1263-1107/L=11/1440

    ان تمام صورتوں میں نماز فاسد نہ ہوگی ؛تاہم اس سے حتی الوسع بچنا چاہیے ۔

    وفی الجامع الصغیر الحسامی لو نظر فی کتاب من الفقہ فی صلاتہ وفہم لا تفسد صلاتہ بالإجماع. کذا فی التتارخانیة إذا کان المکتوب علی المحراب غیر القرآن فنظر المصلی إلی ذلک وتأمل وفہم فعلی قول أبی یوسف - رحمہ اللہ تعالی - لا تفسد وبہ أخذ مشایخنا وعلی قیاس قول محمد - رحمہ اللہ تعالی - تفسد. کذا فی الذخیرة والصحیح أنہا لا تفسد صلاتہ بالإجماع. کذا فی الہدایة ولا فرق بین المستفہم وغیرہ علی الصحیح. کذا فی التبیین.(الفتاوی الہندیة 1/ 101)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند