عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 146185
جواب نمبر: 14618501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 200-318/L=4/1438
اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے تقریباً ۲۰/ منٹ بعد شروع ہوجاتا ہے اور نصف النہار تک رہتا ہے، مگر شروع میں پڑھنا افضل ہے اور چاشت کا وقت سورج خوب روشن ہوجانے (دس گیارہ بجے) کے بعد سے شروع ہوکر نصف النہار تک رہتا ہے۔
قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر رمح النہار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․ (إعلاء السنن: ۷/۳۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ریاض سے عمرہ کے لیے جانے والوں کا دو نمازیں ملاکر پڑھنا؟
میں
یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ بالوں کا جوڑا بناکر ہم نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ جب
کہ بہشتی زیور میں ہم نے پڑھا ہے کہ نماز نہیں ہوسکتی ؟پر کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ
اگر جوڑا فیشن کے لیے ہو تو نماز نہیں ہوگی اگر ہم گرمی سے بچنے کے لیے جوڑا
باندھیں تو نماز ہوجائے گی؟ مہربانی فرماکر آپ ہمیں صحیح بات بتائیں۔ دعاؤں میں
یاد رکھیں۔
کیا
فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں جس کی وجہ سے کچھ لوگ مسجد میں انتشار
پھیلا رہے ہیں۔ کیا نماز کے بعد امام کا مقتدیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی شکل میں
دعا کرنا بدعت ہے او رقرآن و حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے؟ اگر یہ بات درست
ہے تو پھر پاکستان و ہندوستان کے علمائے حق اس کام سے کیوں نہیں روکتے بلکہ وہ خود
بھی کرتے ہیں؟ کیا واقعی اجتماعتی دعا فرض نمازوں کے بعد بدعت ہے؟ اگر بدعت نہیں
تو کیا ہمارے پاس دلیل ہے؟ برائے کرم مدلل جواب دیں تاکہ آپ کے جواب کو مسجد کے
بورڈ پر لگایا جاسکے اور لوگوں کو انتشار سے بچایا جاسکے۔ امید ہے کہ آپ ہمارے
ساتھ لوگوں کو انتشار سے بچانے میں تعاون کریں گے نیز کتب حدیث کے حوالاجات بھی بھیجئے
گا اوردلیل بھی کیوں کہ اس کی سخت ضرورت ہے۔ اور آپ کے جواب پر لوگوں کو ان شاء
اللہ اعتماد بھی ہوگا۔ شاہ رفیع الدین ڈربی انگلینڈ
کیا بغیر وضو سجدہٴ تلاوت کرسکتے ہیں؟