• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69623

    عنوان: کیا مغرب کے وقت سے پہلے ہاتھ اٹھاکر دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا مغرب کے وقت سے پہلے ہاتھ اٹھاکر دعا مانگ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1105-1052/Sd=1/1438 حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ: ہمیں مغرب کی اذان کے قریب دعا کرنے کا حکم دیا جاتا تھا، اسی طرح کئی احادیث میں عصر سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر میں مشغول ہونے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ، بریں بنا اس وقت انفرادی طور پر ہاتھ اٹھاکردعاء مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ عن أبی أمامة رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: لأن أقعد أذکر اللّٰہ وأکبرہ وأحمدہ وأسبحہ وأہللہ حتی تطلع الشمس أحب إلی من أن أعتق رقبتین من ولد إسماعیل، ومن بعد العصر حتی تغرب الشمس أحب إلیّ من أن أعتق أربع رقبات من ولد إسماعیل۔ (مجمع الزوائد ۱۰۴/۱۰) وعن ابن عمر رضی اللّٰہ عنہما أنہ قال: کنا نؤمر بالدعاء عند أذان المغرب۔ (مشکوٰة المصابیح ۶۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند