• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68566

    عنوان: کیا بالغ اور نابالغ کی ایک صف میں نماز ہوسکتی ہے؟

    سوال: کیا بالغ اور نابالغ کی ایک صف میں نماز ہوسکتی ہے؟اگر نہیں تو حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 68566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 917-742/D=11/1437 عن ابی مالک الاشعری قال الا احدثکم بصلٰوة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال اقام الصلٰوة وصف الرجال وصف خلفہم الغلمان ثم صلی بہم الحدیث․ مشکوة: ص۹۹ ۔ روایت سے معلوم ہوا صف بندی کی ترتیب میں اصل یہی ہے کہ پہلے بالغ مردوں کی صف ہو پھر نابالغ لڑکوں کی۔ لیکن کسی ضرورت یا مصلحت سے سمجھدار نابالغ لڑکا بھی بالغ کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند