• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605723

    عنوان:

    نماز کا صحیح وقت کب شروع ہوتا ہے‏، كیسے جانیں؟

    سوال:

    آپ ہمیں تمام نمازوں کا شروع وقت بتائیں، تاکہ ہمیں پتا چل سکیں کہ نماز کا صحیح وقت کب شروع ہوتا ہے؟                  

    جواب نمبر: 605723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1048-683/SN=01/1443

     آپ کے علاقے میں جو معتبر جنتری (اوقات نماز کا پرچہ) چلتی ہو، اس میں نماز کے جو اوقات لکھے ہوں، اس کے مطابق عمل کریں، احتیاطا ایسا کرلیا کریں کہ وقت شروع ہونے کا جو ٹائم اس میں درج ہو اس سے پانچ دس منٹ بعد نماز ادا کرلیا کریں اور ختم کا جو وقت اس میں درج ہو اس سے چند منٹ پہلے نماز ختم کرلیا کریں۔

    نوٹ:۔ دارالعلوم بانڈی پورہ کشمیر سے رابطہ کرکے اپنے علاقے کی معتبر جنتری کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند