• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27714

    عنوان: میں جماعت میں ظہر کی نماز کے لیے پہلی رکعت میں شامل ہوگیا اور مجھے لگا کہ امام صاحب نے الحمد پڑھنا شروع کردیا ہے تو میں ثنا پڑھوں یا نہیں؟یا ثنا جب تک پڑھ سکتاہوں جب تک لگے کہ پہلی رکعت میں امام نے الحمد شروع نہیں کیا ہے؟کیا نماز ختم کرتے وقت التحیات اور درود کے بعد ہر وہ دعا پڑھ سکتاہوں جو لفظ ?رب ? سے شروع ہوتی ہو؟

    سوال: میں جماعت میں ظہر کی نماز کے لیے پہلی رکعت میں شامل ہوگیا اور مجھے لگا کہ امام صاحب نے الحمد پڑھنا شروع کردیا ہے تو میں ثنا پڑھوں یا نہیں؟یا ثنا جب تک پڑھ سکتاہوں جب تک لگے کہ پہلی رکعت میں امام نے الحمد شروع نہیں کیا ہے؟کیا نماز ختم کرتے وقت التحیات اور درود کے بعد ہر وہ دعا پڑھ سکتاہوں جو لفظ ?رب ? سے شروع ہوتی ہو؟

    جواب نمبر: 27714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1909=393-12/1431

     

    (۱) چونکہ سری نماز ہے اس لیے ?ثنا? پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲) ختم نماز کے وقت التحیات اور درود کے بعد کوئی بھی منقول وماثور دعا پڑھی جاسکتی ہے، خواہ اس کی ابتدا ?رب? سے ہو یا کسی اور لفظ سے البتہ ?اللہم إني ظلمت نفسي ظلما کثیرًا وإنہ لا یغفر الذنوب إلا أنت فاغفرلي مغفرة من عندک وارحمني إنک أنت الغفور الرحیم? پڑھنا زیادہ بہتر ہے، یہ دعا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سکھائی ہے۔ (ہندیہ: ۱/۷۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند