• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 610481

    عنوان:

    تکبیر سے پہلے صفیں درست کرنا؟

    سوال:

    سوال : میں نے اکثر اپنی وادی کشمیر میں دیکھا کہ پہلے صفیں بنتیں اور پھر تکبیر کہی جاتی ہے۔اس کے علاوہ جمعہ کے دن اکثر خطباء حضرات علان کرتے ہیں کہ صفیں درست کریں اور پھر تکبیر پڑنے کو کہتے ہیں۔ آپ سے گذاش ہے کیا یہ طریقہ صیح ہے اگر صحیح نہیں ہے تو سنت طریقہ سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 610481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 903-663/D=08/1443

     فقہی روایات سے معلوم ہوتا ہے كہ مقتدی حضرات اقامت شروع ہونے كے بعد كھڑے ہوں اور اسی دوران صفیں درست كرلیں‏؛ البتہ اگر بھیڑ بھاڑ زیادہ ہو جیسے جمعہ و عیدین كے موقع پر تو قبل از اقامت بھی صف بندی كی جاسكتی ہے‏، اسی طرح امام صفیں درست كرنے كا اعلان بھی كرسكتے ہیں؛ كیونكہ صفوں كی درستگی كی حدیث میں بہت تاكید آئی ہے۔

    والقيام لإمام ومؤتم حين قيل حي على الفلاح خلافاً لزفر فعنده عند حي على الصلاة. (درمختار: 2/177، زكريا)

    حدثنا أنس رضي الله عنه قال: أقيمت الصلاة، فأقبل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم لوجهه، فقال: أقيموا صفوفك وتراصوا، فإني أراكم من وراء ظهري (رواه البخاري)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند