• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2900

    عنوان:

    کیا کوئی حنفی ‏،شافعی مسلک کے لوگوں کے ساتھ وتر پڑھ سکتاہے؟

    سوال:

    میں دبئی میں رہتاہوں اور حنفی مسلک کی تقلید کرتاہوں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں وترشافعی مسلک لوگوں کے ساتھ پڑھ سکتاہوں جو پہلے دورکعت پڑھتے ہیں اور پھر ایک رکعت؟ (۲) میں کیا اقامہ ایک ایک بار کہہ سکتاہوں جیسے دو مرتبہ اللہ اکبر، ایک مرتبہ اشہد ان اللہ------- --- وغیرہ ؟ میں فتوی میں مفتی سعید احمد صاحب کادستخط چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 2900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 147/ ھ= 102/ ھ

     

    (۱) علیحدہ پڑھ لینے کا موقع ہو تو بہتر یہ ہے کہ الگ پڑھ لیا کریں۔

    (۲) جب آپ حنفی ہیں تو اپنے ہی مسلک کے مطابق پڑھیں بغیر ضرورتِ شدیدہ کے اسکا ترک درست نہیں۔

    (۳) ان کی ذمہ داری دستخط کی نہیں ہے، براہِ راست ان سے رابطہ کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند