• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47763

    عنوان: ڈیوٹی كے دوران نماز كی ا دائیگی

    سوال: میں سرکاری ملازم ہوں، میں آفس کے کے گھنٹے کے دوران ظہر کی نماز پڑھتاہوں، میرے ایک رفیق کار نے کہا ہے کہ میں ڈیوٹی کے گھنٹے میں نماز نہیں پڑھ سکتاہوں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 47763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1341-921/L=12/1434-U ڈیوٹی کے وقت آپ ظہر کی نماز پڑھ سکتے ہیں اور سنن موٴکدہ (چار رکعت پہلے اور دو رکعت بعد میں) پڑھ سکتے ہیں، نوافل نہ پڑھیں، آپ کے دوست کی بات درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند