• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37916

    عنوان: عورت نماز پڑھ رہی ہو تو کیا مرد اس کے پیچھے جا نماز بچھاكر نماز پڑھ سکتا ہے

    سوال: اگر ایک عورت نماز پڑھ رہی ہو تو کیا مرد اس کے پیچھے جا نماز بچھاكر نماز پڑھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 37916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 707-482/D=4/1433 عورت محرم ہو اور مرد اور عورت دونوں اپنی اپنی علیحدہ نماز پڑھ رہے ہوں تو مذکور فی السوال صورت جائز ہے، اوراگر مرد کا ذہن اس سے منتشر ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند