• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601767

    عنوان:

    اگر كوئی بلا وضو تكبیر كہہ دے تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    نماز سے پہلے امام جس بندے کو تکبیرِ کا کہتا ہے اور اگر اُس کا وضو نہ ہو اور وہ پھر بھی تکبیرِ دے تو کیا باقی سب کی نماز ہوجائے گی ۔

    جواب نمبر: 601767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:343-256/sd=5/1442

     صورت مسئولہ میں نماز تو ہوجائے گی ؛ لیکن بغیر وضوء تکبیر کہنا مکروہ ہے قال الحصکفی : (ویکرہ أذان جنب وإقامتہ وإقامة محدث لا أذانہ) علی المذہب۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۱/۳۹۲، کتاب الصلاة، باب الأذان ، ط: دار الفکر، بیروت ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند