• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20497

    عنوان:

    ہم نماز میں ہوں اور کوئی ہمارے سامنے گزر رہا ہو تو کیسے اسے روکنا چاہیے؟ کتنی لمبی اور چھوٹی مسجد ہو تو نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ (برائے کرم لمبی اور چھوٹی فٹ میں بتائیں)۔

    سوال:

    ہم نماز میں ہوں اور کوئی ہمارے سامنے گزر رہا ہو تو کیسے اسے روکنا چاہیے؟ کتنی لمبی اور چھوٹی مسجد ہو تو نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ (برائے کرم لمبی اور چھوٹی فٹ میں بتائیں)۔

    جواب نمبر: 20497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 330=70tb-3/1431

     

    (۱) تسبیح یا ہاتھ کے اشارے سے اس کو روکنے کی اجازت ہے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی البتہ نہ روکنا افضل ہے: ویدفعہ ہو رخصتہ فترکہ أفضل بتسبیح أو جہر بقرائة أو إشارة أي بالید أو الرأس أو العین ولا یزاد علیہا عندنا أی علی الإشارة بما ذکر (در مع الرد: ۲/۴۰۲، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة ومایکرہ فیہا، ط:زکریا)

    (۲) مسجد اگر پورب پچھم 60فٹ لمبی ہو تو 3 صف تقریبا 12 فٹ کے بعد آگے سے گزرنے کی اجازت ہے اوراس سے کم میں بغیر سترہ کی حیلولت کے گزرنا منع ہے: ولا یفسدہا مرور مارّ في الصحراء أو فی مسجد کبیر إلخ (درمختار مع الشامي: ۲/۳۹۸، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند