• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25236

    عنوان: میں نے سنا ہے کہ جن فرض نمازوں کے بعدسنتیں ہوتی ہیں اگر فرض کے بعد بات کرلی تو وہ سنتیں نوافل میں بدل جاتی ہیں کیا؟ صحیح ہے یہ

    سوال: میں نے سنا ہے کہ جن فرض نمازوں کے بعدسنتیں ہوتی ہیں اگر فرض کے بعد بات کرلی تو وہ سنتیں نوافل میں بدل جاتی ہیں کیا؟ صحیح ہے یہ

    جواب نمبر: 25236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1470=298-10/1431

    ایک قول کے مطابق نفل میں بدل جاتی ہیں، مگر راجح قول یہ ہے کہ ثواب میں کمی ہوتی ہے۔ ولو تکلم بین السنة والفرض لا یسقطہا ولکن ینقص ثوابہا وقیل: تسقط، أي فیعیدھا لو قبلیةً، ولو کانت بعدیةً فالظاہر أنہا تکون تطوعا․ (درمختار مع الشامي: ۲/۴۶۱، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند