• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169725

    عنوان: انسانی بالوں کی وِگ پہن کر نماز پڑھنا

    سوال: حالانکہ انسانی بالوں سے بنی وگ (wig ) ناجائز ہے ، لیکن پھر بھی اگر اس کو پہن کر نماز ادا کرلی تو کیا نماز ہوجاتی ہے ؟ اگر غسل اور وضو اس کو کھول کر کیاگیا ہو؟

    جواب نمبر: 169725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 872-795/H=08/1440

    نماز تو کراہت کے ساتھ ہوگئی جب کہ وضوء اور غسل اس وِگ کو کھول کر کر لیا تھا اگرچہ نماز واجب الاعادہ تو نہیں مگر آئندہ اس وِگ (wig) کو پہننے سے اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند