• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20275

    عنوان:

    نماز کے دوران برے خیالات آتے رہتے ہیں، جماعت کے ساتھ یا پھر اکیلے کی نماز میں کیا نماز کو دہرانا ضروری ہے، کوئی وظیفہ بتائیں جس سے نماز میں برے خیالات نہ آنے پائیں۔

    سوال:

    نماز کے دوران برے خیالات آتے رہتے ہیں، جماعت کے ساتھ یا پھر اکیلے کی نماز میں کیا نماز کو دہرانا ضروری ہے، کوئی وظیفہ بتائیں جس سے نماز میں برے خیالات نہ آنے پائیں۔

    جواب نمبر: 20275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 387=312-4/1431

    اس حالت میں نماز تو نہ توڑیں۔ بلکہ بعد نماز تین مرتبہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر تھُتکار دیا کریں۔ ان شاء اللہ اِدھر اُدھر کے خیالات ختم ہوجائیں گے۔ دوسرا طریقہ اس سے بچنے کا یہ ہے کہ حالت قیام میں سجدہ گاہ پر نظر رکھیں، رکوع میں دونوں قدموں کے اوپر سجدہ میں ناک کی طرف ، قعدہ میں اپنی گود کی طرف نگاہ رکھیں، ان شاء اللہ دوسرے خیالات نہیں آئیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند