• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58198

    عنوان: کسی اجتماع میں نماز کے وقت کس طرح صف بندی کی جاسکتی ہے جس میں سینکڑوں اور ہزاروں لوگ شامل ہوں؟

    سوال: کسی اجتماع میں نماز کے وقت کس طرح صف بندی کی جاسکتی ہے جس میں سینکڑوں اور ہزاروں لوگ شامل ہوں؟ہر کوئی آگے بڑھ نہیں سکتاہے اور نہ سامنے کی صفوں کو بھر سکتاہے؟چونکہ پیچھے کھڑے لوگوں بڑی مسافت طے کرنی پڑے گی۔ براہ کرم، کوئی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں صف بندی کے بارے میں تفصیلات موجود ہوں؟

    جواب نمبر: 58198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 462-472/N=7/1436-U (۱) شریعت میں نماز میں صفوں کی درستگی اور اگلی صفوں میں خالی جگہ نہ چھوڑنے کی بڑی اہمیت آئی ہے، اور احادیث میں بھی ان کی بڑی تاکید آئی ہے اور فقہائے کرام نے بھی ان کے مسائل ذکر فرمائے ہیں؛ لہٰذا اگر مجمع کی کثرت کی وجہ سے صفوں کی درستگی وغیرہ مشکل ہو تو پہلے سے نماز کے میدان میں صفوں کے نشانات لگادیئے جائیں اور مجمع اس طرح بیٹھے کہ کھڑے ہونے پر ساری صفیں بالترتیب مسلسل اور سیدھی بن جائیں اور اگلی صفوں میں کوئی خالی جگہ نہ رہے، اور اگر یہ سب مشکل ہو تو ایک کے بجائے متعدد جماعتیں کرلی جائیں۔ (۲) فقہائے کرام نے فقہ کی صف بندی کے مسائل تفصیل کے ساتھ ذکر فرماتے ہیں؛ لہٰذا ان کا مطالعہ کیا جائے، اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اگلی صفوں کی خالی جگہیں پر کرنے کی تاکید واہمیت پر مستقل ایک رسالہ لکھا ہے، جس کا نام: ”بسط الکف في اتمام الصف“ ہے، یہ رسالہ الحاوی للفتتاوی اور رسائل سیوطی رحمہ اللہ دونوں میں موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند