• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40188

    عنوان: نماز کا وقت

    سوال: فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب اور عشا کی نماز قضا کب ہوتی ہیں ؟ یعنی قضا کا وقت بتادیں۔

    جواب نمبر: 40188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1107-705/H=8/1433 ہرنماز کا جو وقت ادائیگی مقرر ہے جب وہ وقتِ اداء نکل جاتا ہے تو نماز قضا ہوجاتی ہے، مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات سے مقامی تقویم (اوقات الصلاة کی جنتری) حاصل کرلیں، اس میں ہرنماز کا وقتِ ادا لکھا ہوتا ہے، جو روزانہ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے، روزانہ ہرنماز کا وقت اداء اس میں ملاحظہ کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند