• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17352

    عنوان:

    الأذان تسع عشرة کلمة والإقامة سبع عشرة کلمة میں نہیں سمجھ سکا کہ کیسے اذان میں انیس الفاظ ہیں اور اقامت میں سترہ۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    الأذان تسع عشرة کلمة والإقامة سبع عشرة کلمة میں نہیں سمجھ سکا کہ کیسے اذان میں انیس الفاظ ہیں اور اقامت میں سترہ۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 17352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):0000-0000-12/1430

     

    حضرت ابومحذورہ کی پیش کردہ روایت جس میں اذان میں ۱۹/کلمات کا ذکرہے، اس میں ۴/ مرتبہ ترجیع کا اضافہ ہے۔ ترجیع کا مطلب ہے کہ شہادتین آہستہ کہنے کے بعد اس کو دوبارہ بلند آواز سے کہا جاوے۔ اس طر چار مرتبہ شہادتین سے کلمات اذان ۱۹ ہوجائیں گے۔ اقامت میں ترجیع نہیں۔ البتہ قد قامت الصلاة کا دو مرتبہ کہنا زائد ہے، اس لیے کلمات اقامت ۱۷ ہوجائیں گے۔ احناف کے یہاں ترجیع پر عمل نہیں ہے اس لیے کہ حضرت ابومحذورہ کی روایت میں تعارض ہے۔ خود ان سے طبرانی میں بغیر ترجیع کے اذان منقول ہے۔ نیز موذن رسول اللہ حضرت بلال کے متعلق تمام روایات متفق ہیں کہ وہ اذان میں ترجیع نہیں کرتے تھے۔ اور مشروعیت اذان والی روایت کے کسی طریق میں خواب میں آنے والے فرشتے کا ترجیع کرنا نہیں آیا۔ اس کے علاوہ حضرت ابن عمر کی روایت ابوداوٴد میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کلماتِ اذان دو دو مرتبہ کہے جاتے تھے۔ ان دلائل کی بنیاد پر احناف ترجیع کی سنیت کے قائل نہیں، البتہ جواز میں کوئی کلام نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند