• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152860

    عنوان: نمازتراویح کی نیت کس طرح کی جا ئے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نمازتراویح کی نیت کس طرح کی جا ئے ؟ شروع میں یوں نیت کرلی جائے ؟(بیس رکعات نمازتراویح دس سلاموں کے ساتھ یا ہر دو رکعات کے بعد الگ سے نیت کی جائے ) شکریہ

    جواب نمبر: 152860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1085-1011/sd=11/1438

    نیت اصل میں دل کے ارادے کا نام ہے ، اگر شروع میں دل میں تراویح پڑھنے کا ارادہ ہے ، تو بس کافی ہے ، باقاعدہ ہر دو رکعت کے شروع میں نیت کرنا ضروری نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند