• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57082

    عنوان: جماعت كے وقت مسجد میں بیٹھے رہنا اور نماز ختم ہونے كے بعد تنہا نماز پڑھنا؟

    سوال: جب مسجد میں جماعت ہورہی ہے پھر اگر کوئی شخص بیٹھا رہے اس لیے کہ جب امام سلام پھیرے تو وہ اپنی نماز ادا کرے تو اس کے لیے کیاحکم ہے؟

    جواب نمبر: 57082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 187-179/N=3/1436-U

    فرض نمازوں میں جماعت سنت موٴکدہ علی العین ہے اور مسجد میں موجود رہ کر بلاوجہ شرعی جماعت میں شامل نہ ہونا بہت محرومی کی بات ہے، اوراگر اس کی کوئی شرعی وجہ ہو تو حکم بدل سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند