• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611609

    عنوان:

    وضو كے بعد مچھر كا تیل لگاكر نماز پڑھنا

    سوال:

    سوال : اگر وضو کرنے کے بعد کوئی شخص مچھروں کا تیل لگائے ، تیل لگانے کے بعد نماز ادا کریں تو ا س کا حکم کیا ہے؟ نماز صحیح ہوگی؟ یا کراہت کے ساتھ ہوگی؟

    جواب نمبر: 611609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1077-804/M=09/1443

     اگر یہ اطمینان و یقین ہوكہ مچھر تیل میں كوئی ناپاكی شامل نہیں ہوتی تو وضو كے بعد اسے لگاكر نماز پڑھی جاسكتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند