• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26085

    عنوان: کیا پائینچے ٹخنوں سے نیچے اگر ہورہے ہوں تو انھیں اگر موڑکر نماز پڑھ لی جائے تو پائنچے موڑنے کا عمل مکروح تحریمی کہلائیگا اور نماز واجب الاعادہ ہوگی نیز اگر کپڑے یا ٹوپی کا کوئی حصہ مڑجائے تب بھی یہی حکم ہے؟ دوسرا یہ کہ شلوار کو ٹخنوں سے اوپر کرنے کے لیے اڑسنا بھی مکروہ تحریمی ہے؟

    سوال: کیا پائینچے ٹخنوں سے نیچے اگر ہورہے ہوں تو انھیں اگر موڑکر نماز پڑھ لی جائے تو پائنچے موڑنے کا عمل مکروح تحریمی کہلائیگا اور نماز واجب الاعادہ ہوگی نیز اگر کپڑے یا ٹوپی کا کوئی حصہ مڑجائے تب بھی یہی حکم ہے؟ دوسرا یہ کہ شلوار کو ٹخنوں سے اوپر کرنے کے لیے اڑسنا بھی مکروہ تحریمی ہے؟

    جواب نمبر: 26085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1559=1181-11/1431

    آپ نے موڑنے کے عمل کو مکروہ تحریمی اور نماز واجب الاعادہ لکھا ہے اسی طرح اڑسنا مکروہ تحریمی لکھا ہے، ان تینوں مسئلوں کو مستند کتب کے حوالہ سے تحریر کریں۔ نیز اڑسنے کی پوری وضاحت کریں، پھر اس کے بعد آپ جو بات دریافت کرنا چاہتے ہیں اس کی صراحت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند