• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41279

    عنوان: مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا

    سوال: ہماری مسجد میں کچھ شخص آمین تیز سے بولتے ہیں، سینے پر نیت باندھتے ہیں اور رفع یدین کرتے ہیں، کیا اس اعمال کی وجہ سے ہم انکو مسجد میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں یا نہیں؟ اور وہ شخص اپنے آپ کو اہل ہدیتہ کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 41279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1398-1397/M=10/1433 وہ لوگ غیر مقلد ہیں، وہ خود کو اہل حدیث کہتے ہیں لیکن ان کا عمل حدیث کے خلاف ہے، اگر وہ مسجد میں فتنہ نہ پھیلائیں اور کسی چھیڑ چھاڑ کے بغیر عمل میں لگے رہیں تو ان کو مسجد میں داخل ہونے سے نہ روکیں اور ان کو مناسب حکمت وتدبیر سے راہ اعتدال پر لانے کی سعی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند