• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148853

    عنوان: كیا نماز میں کسی کپڑے كو موڑنا صحیح ہے ؟

    سوال: نماز میں کسی کپڑے جیسے شرٹ پینٹ وغیرہ موڑنا صحیح ہے ؟اور ٹخنے کھول نے کے لئے اگر پینٹ موڑی جاے تو کیا مکروہ ہے ؟

    جواب نمبر: 148853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 663-673/M=5/1438

    نماز کی حالت میں کپڑے موڑنے کا عمل مکروہ ہے مردوں کو ٹخنے کھلے رکھنے کا حکم ہے خواہ نماز میں ہو یا نماز کے باہر، ٹخنوں سے نیچے لنگی یا پاجامہ لٹکانے پر احادیث میں سخت وعید آئی ہے اس وعید سے بچنے کے لیے نماز کے وقت اگر نیچے سے پینٹ کی مُہری موڑلی جائے تو یہ اہون ہے لیکن ٹخنوں سے نیچے پہننے کی ممانعت صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں ہے نماز کے باہر بھی مردوں کے لیے یہی حکم ہے اس لیے پینٹ کی لمبائی اگر زیادہ ہے تو اسے کٹواکر درست کرلینی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند