• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43481

    عنوان: سفر میں نماز

    سوال: بنگلور سے موَ کا سفر قریب ۶۰ گھنٹے کا ہے -اگر مجھے احتلام ہو جائے اور مجھے غسل کی حاجت ہو جائے اور ریل گاڑی میں نہانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ اگر نماز کا وقت ہو جائے تو نماز کیسے ادا کی جائے - کیا تیمم کرکے نماز ادا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 43481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 239-186/B=2/1434 اگر نہانے کی کوئی صورت واقعةً نہ ہوسکے تو اپنی ظاہری نجاست سے پاکی حاصل کرکے اور کپڑے بدل کر کے پاک مٹی یا پتھر پر تیمم کرکے نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند