عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 175045
جواب نمبر: 17504501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:343-250/sn=4/1441
مختلف نمازوں میں مختلف سورتوں کا پڑھنا ثابت ہے ، فجر کی نماز میں سورہ واقعہ اور سورہ کوّرت ،ظہر اور عصر میں سورہ بروج اور سورہ طارق، مغرب میں سورہ مرسلات ، عشا کی نماز میں سورہ تین پڑھنے کا ذکر ترمذی شریف میں موجود ہے ، اس کے علاوہ دیگر بہت سی سورتوں کا پڑھنا آپ ﷺ سے ثابت ہے ۔ تفصیل کے لیے کتب احادیث سے متعلقہ ابواب کا مطالعہ کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اذان کے بعد دوبارہ نماز کے لیے بلانا
2849 مناظرہمارے محلہ کی جامع مسجدکے پیچھے مسجد کی بلڈنگ ہے جس کے کمرے کرایہ پر دئے جاتے ہیں اوراس کی آمدنی مسجد میں لی جاتی ہے۔ عید کی نماز بھی مصلی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس بلڈنگ کے احاطہ میں ہوتی ہے۔ اس بلڈنگ کا ایک کمرہ ابھی ایک آفس کے لیے کرایہ پر دیا گیاہے۔ اس آفس میں ایک کتا ہے جو کبھی آفس میں او رکبھی باہر احاطہ میں باندھا جاتا ہے جہاں عید کی نماز ہوتی ہے۔ اس آفس کے بازو میں اسی بلڈنگ میں مسجد کے پیش امام اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ کیا اس صورت میں اس جگہ نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں جہاں کتا غلاظت بھی کرتاہے؟
2984 مناظرنماز کے چند مسائل
4227 مناظراسكول كے پوجا روم میں ایك سائڈ میں نماز پڑھنا؟
3334 مناظر