• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53981

    عنوان: قصر نماز قضا ہوجائے تو قصر كریں گے یا اتمام؟

    سوال: (۱) اگر کسی کی قصر قضا ہوجائے تو وہ قصر پڑھے گا یا پوری پڑھے گا؟(۲) رکوع کی تسبیح سجدے میں اور سجدے کی رکوع میں پڑھ لے تو سجدہ سہو کرنے سے نماز پوری ہوجائے گی یا دہرانی پڑے گی ؟(۳) سجدے میں اور رکوع میں ایک ہی تسبیح پڑھی تو کیا سجدہ سہو کرنے سے نماز پوری ہوجائے گی یا نہیں؟(۴) غلط تسبیح پڑھ کر اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1149-1149/M=10/1435-U (۱) قصر قضا ہوجائے تو قصر ہی پڑھے گا۔ (۲) (۳) (۴) ان صورتوں میں سجدہ سہو واجب نہیں، اور نماز دہرانے کی بھی ضرورت نہیں، سجدہ سہو کے بغیر ہوجائے گی، البتہ قصدا ایسا نہ کیا جائے، جس رکن کی جو تسبیح ہے دھیان سے اُسی کو پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند