• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15512

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ بغیر ٹوپی کے نماز کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ دوسرا یہ کہ نماز کے بعد اکثر لوگ براہ راست روانہ ہوتے ہیں دعا کچھ نہیں کرتے نماز کے بعد دعا نہ کرنا گناہ ہے کہ نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ بغیر ٹوپی کے نماز کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ دوسرا یہ کہ نماز کے بعد اکثر لوگ براہ راست روانہ ہوتے ہیں دعا کچھ نہیں کرتے نماز کے بعد دعا نہ کرنا گناہ ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 15512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1357=1357/1430/م

    ٹوپی موجود ہوتے ہوئے کاہلی وسستی یا فیشن کی وجہ سے نہ پہننا اور ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

    (۲) نماز کے بعد دعا نہ کرنا گناہ نہیں ہے، لیکن نماز کے بعد دعا قبول ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اس لیے دعا مانگنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند