• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10757

    عنوان:

    ایک مرد اور ایک عورت جن کو کوئی سورت یا دعا یاد نہیں ہے وہ نماز کیسے ادا کریں گے؟ (۲) اگر بغیر کسی سورت یا دعا کے نماز پڑھی گئی توکیا نماز دہرائی جائے گی؟

    سوال:

    (۱)ایک مرد اور ایک عورت جن کو کوئی سورت یا دعا یاد نہیں ہے وہ نماز کیسے ادا کریں گے؟ (۲) اگر بغیر کسی سورت یا دعا کے نماز پڑھی گئی توکیا نماز دہرائی جائے گی؟

    جواب نمبر: 10757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 205=196/ د

     

    (۱) قرآن کی کم ازکم ایک آیت نماز میں پڑھنا فرض ہے اور سورہٴ فاتحہ اور اس کے ساتھ تین چھوٹی یا ایک بڑی آیت کا پڑھنا واجب ہے۔ لہٰذا کم از اکم ایک آیت تو یاد کرہی لے اور سورہٴ فاتحہ اور مزید آیتیں یاد کرنے کی کوشش کرے۔ یہ کوشش کرنا اس کے ذمہ لازم وضروری ہے۔ لیکن جب تک ایک آیت بھی یاد نہ ہو اس وقت تک سبحان اللہ یا الحمد للہ پڑھ لیا کرے۔

    (۲) نمبر ایک میں مذکور معذوری کی حالت میں نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر اُس درجہ کی معذوری نہیں ہے تو سوال واضح کرکے لکھیں، سورت یا دعا کا چھوڑنا کس بنا پر ہے، عذر کس درجہ کا ہے؟ وضاحت کرکے لکھیں، تو ان شاء اللہ جواب دیدیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند