• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601792

    عنوان:

    امام كی اجازت كے بغیر دوسرے كا زبردستی امامت كرنا؟

    سوال:

    مسجد انتظامیہ کی طرف سے متعین کردہ امام کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کا زبردستی امامت کروانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 601792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 328-278/M=05/1442

     متولی یا مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ امام، نماز پڑھانے کا زیادہ حقدار ہے، متعین امام کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے شخص کا امامت کرنا خلاف اولیٰ ہے۔ وأما الراتب فہو أحق من غیرہ وإن کان غیرہ أفقہ منہ ۔ (مجمع الانہر: 2/162، ط: فقیہ الامت دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند