عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 42362
جواب نمبر: 42362
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2044-456/B=1/1434 بلوغ سے لے کر ۲۰۰۲ تک جس قدر نمازیں قضا ہونے سے رہ گئی ہیں انھیں اندازہ کرلیجیے جس قدر رہ گئی ہوں ان کی قضا ئے عمر پڑھ لیں، اور ہرنماز سے پہلے یہ نیت کریں کہ مثلاً میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھتا ہوں، میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں، آپ ایک سال میں جس قدر نمازیں قضا کرنے سے رہ گئی ہوں ان کا اندازہ لگاکر اپنی کاپی پر لکھ لیں، اس کے بعد پانچوں فرض معہ وتر کے جب قضا پڑھیں تو اپنی کاپی پر حاضری بناتے جائیں، تاکہ معلوم ہوسکے کہ آپ نے کتنی نماز پڑھ لی اور کتنی باقی رہ گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند