عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 4802
کیا سجدہ سہو بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟
کیا سجدہ سہو بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟
جواب نمبر: 480201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 835=903/ د
بعد میں کرنے سے کیا مراد ہے؟ اگر قعدہ اخیرہ میں سلام پھیرنے کے وقت سجدہ سہو کرنا یاد نہیں رہا اور دونوں طرف سلام پھیر دیا تو جب تک اسی جگہ قبلہ رو بیٹھا ہے اور کسی سے بات چیت (منافی صلوة کام) نہیں کیا یاد آنے پر سجدہ سہو کرسکتا ہے۔ اگر جانبِ قبلہ سے سینہ کسی دوسری جانب پھیر چکا ہے یا منافی صلوة کوئی کام کرلیا ہے تو اب سجدہ سہو نہیں کرسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نماز کے بعد دعا اجتماعی ہونا چاہیے یا انفرادی نیز سری ہونی چاہیے یا جہری ؟
نماز سے متعلق کچھ مسائل: (۱) جب امام تکبیر تحریمہ کہے تو اس کے ساتھ ہی مقتدی کی بھی ہونی چاہیے؟ کیا جب امام سلام پھیرتا ہے تو سلام بھی اس کے ساتھ ہی ساتھ پھیر دینا چاہیے یا امام کے بولنے کے بعد مقتدی کو بولنا چاہیے؟ یاجیسے بھی ہو بتائیں؟ (۲) جب مقتدی کی جماعت کی نماز میں سے کوئی رکعت چھوٹ جاتی ہے تب اس کوصرف التحیات پڑھ کرکے چپ ہوجانا چاہیے، اگر وہ بھول سے درود شریف وغیرہ بھی پڑھ دیتا ہے تب سجدہ سہو کا بیان بتادیجئے؟ (۳) اگر مقتدی جان بوجھ کر درود شریف وغیرہ بھی پڑھ دیتا ہے تب کیا حکم ہے؟ (۴) جب بھول سے سلام پھیر لیتا ہے اور رکعت نکل گئی ہوتی ہے تو کہاں تک سجدہ سہو نہیں کیا جائے گا اور کہاں تک گنجائش ختم ہوجاتی ہے؟ مثلاً سلام میں صرف السلام ہی کہا تھا یا صرف گردن ہی گھمائی تھی یا دونوں کام کیے تھے یا دونوں میں سے ایک سلام پورا ہی پھیر دیا تھا یا دونوں ہی سلام پھیر دئے تھے (جو بھی ہو) ۔یہ مسئلہ میں نے ان ان سے پوچھ لیا ہے جن سے پوچھا جاتا ہے مجھے صحیح نہیں لگا، کیوں کہ سب لوگ الگ الگ بتارہے ہیں۔ میں نام تو نہیں کھولنا چاہتا ہوں کہ کس سے پوچھا تھا کہ کہیں آپ اس کوشائع نہ کردیں اورلوگ تو بس کمی نکالنے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔
6198 مناظرجس کی داڑھی سنت کے مطابق نہ ہو اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا؟
2040 مناظرمیں نے دعا کے سلسلے میں آپ کا فتو ی پڑھا ، اس سے اب تک یہ معلوم ہو سکا کہ دعا نماز کا مغز ہے۔ تمام مسلمانوں کی عام پریشانی کے باعث ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فرض نماز کے بعد دعا کرنا کیساہے؟امام جب دعا کرتے ہیں تو ہر ایک اس پر آمین کہتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں کیا ہوتاہے ، ہمیں یہ معلوم نہیں ، لیکن پاکستان میں ہر جگہ فرض نماز کے بعد ہم امام کی دعا کے منتظر رہتے ہیں اور پھر سنت و نفل پڑھتے ہیں۔ جمعہ کی فرض نما ز کے بعد بھی یہی ہوتاہے کہ ہم امام کی دعا کا انتظارکرتے ہیں نیز جمعہ کی ۱۴/ رکعات پوری کرنے کے بعد بھی امام کی دعا کا انتظار کرتے ہیں۔ کناڈاآنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہاں کے لوگ فرض نماز کے بعدکچھ لوگ امام کی دعا کا انتظار کر تے ہیں اور کچھ لوگ بقیہ نماز اداکرتے ہیں۔ میں نے محسوس کیا امام حضرات بھی اس سلسلے میں تذبذب میں ہیں۔ عالمی سطح پر اس مسئلہ کے حل کے لیے اتفاق رائے سے کام لیا جانا چاہئے۔
2529 مناظرحنفی ہوتے ہوئے ایک رکعت وتر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ واضح اردومیں دلیل سے بتائیں۔
4094 مناظرمسجد کے ستون کے ٹھیک سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
2634 مناظر