• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39659

    عنوان: اگر ہم کسی وجہ سے نماز میں سجدہ سہو کریں اور پھر ہم اسی نماز کو دوبارہ ادا کریں

    سوال: (۱) اگر ہم کسی وجہ سے نماز میں سجدہ سہو کریں اور پھر ہم اسی نماز کو دوبارہ اداکریں وضو ٹوٹنے کے شبہ یا مفسدات نماز کی وجہ سے تو کیا دوبارہ پڑھی جانے والی نماز درست ہوگی؟ (۲) ظہر کی نماز میں میں تیسری اور چوتھی رکعت میں بیٹھا(کہ وہ چوتھی یا پانچوی رکعت تھی) اور پھر آخر میں سجدہ سہو کیا، اور سجدہ سہوکرنے کے بعد تشہد پڑھتے ہوئے محسوس ہواکہ اشہد ا لا الہ الا اللہ پڑھا یا کچھ اور پڑھا، سوفیصد یقین نہیں ہے، اس وجہ سے میں نے ظہر کی نماز دوبارہ پڑھی، یہی شبہ عشاء کی نماز میں ہوا ، لیکن میں نے اسے نظر انداز کردیا اور دوبارہ نہیں پڑھی، تو کیا ظہر کی دوبارہ پڑھی ہوئی نماز ہوگئی ؟ اور کیا عشاء کی نماز ہوگئی ؟چونکہ شبہ میں کو نظر انداز کردیا تھا۔اب مجھے کیا کرنا ہے؟ (۳) میں نے سناہے کہ اگر ہم سجدہ سہو کے بعد دوبارہ اسی نماز کو پڑھیں تو نماز فاسد ہوجائے گی، ایسی صورت حال میں کوئی کیا کرے؟کیا تیسری مرتبہ وہ نماز پڑھی جائے گی؟

    جواب نمبر: 39659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1456-309/B=7/1433 (۱) جی ہاں درست ہوجائے گی۔ (۲) ظہر کی نماز دوبارہ پڑھی تو وہ کامل ادا ہوگئی، اور عشا کی نماز ناقص ادا ہوئی، کیونکہ التحیات ناقص پڑھی لہذا نماز بھی ناقص ہوئی۔ التحیات پوری نہ پڑھنے سے التحیات کا وجوب ادا نہ ہوا، لہذا نماز ناقص ادا ہوئی۔ (۳) سجدہٴ سہو کے بعد جب نماز پوری کرلی تو نماز آپ کی کامل ادا ہوگئی اس کے بعد آپ اگر اسی نماز کو دہرائیں گے تو وہ نفل ہوگی فرض ادا نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند