• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16062

    عنوان:

    کیا نمازپڑھتے وقت شرٹ کی آستین کا پورا ہونا ضروری ہے؟ آدھی آستین میں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال:

    کیا نمازپڑھتے وقت شرٹ کی آستین کا پورا ہونا ضروری ہے؟ آدھی آستین میں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 16062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1491=1167/1430/ل

    آدھی آستین والے شرٹ میں نماز پڑھنے سے نماز مکروہ ہوتی ہے، اس لیے پوری آستین کے قمیص یا شرٹ میں نماز ادا کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند