• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48918

    عنوان: ایك دن كا اعتكاف ٹوٹ گیا تو اس كی قضا كیسے كریں؟

    سوال: رمضان میں غسل (حیض کے بعد ) کرنے کے بعدا یک دن کا اعتکاف کیا، لیکن دوران اعتکاف صبح دوبارہ سیاہی مائل لگا تو فجر ظہر کی نماز نہیں پڑھی، عصر کے وقت غسل کرکے دوبارہ نماز پڑھی ، یہ اعتکاف تو ٹو ٹ گیا ہوگا؟ اب غیر رمضان میں ایک دن کا اعتکاف فرض ہے؟

    جواب نمبر: 48918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1390-1099/D=1/1435-U اگر اعتکاف کی جگہ سے ہٹی نہ ہوتیں اور نہ ہی اعتکاف توڑنے کے ارادہ سے کوئی عمل کرتیں بلکہ اعتکاف کی جگہ پر مثل حالت اعتکاف ٹھہری رہتیں تو اعتکاف نہ ٹوٹٹا، لیکن جب اس طرح کا عمل کرلیا، مثلاً غسل کرنے کے لیے گئیں تو اعتکاف ٹوٹ گیا ، اب اس کی قضاء واجب ہے کسی بھی دن مغرب کے پہلے سے شروع کرکے دوسرے دن مغرب تک اعتکاف کرلیں اور اس دن کا روزہ بھی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند