• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39611

    عنوان: نماز کے دوران گندے وسوسے/خیالات

    سوال: مجھے نماز کے دوران بہت گندے خیالات اور وسوسے آتے ہیں، مجھے ان سے بچنے کے لئے کیا کرنا چاہئے اور کیا ان خیالات اود وسوسوں کی وجہ سی وضو ٹوٹ جاتا ہے، میری مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1103-1103/M=8/1433 محض خیالات ووساوس کے آنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، ہاں اگر برے خیالات جمالینے کی وجہ سے مذی وغیرہ ناقض چیز نکل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا، نماز کے دوران وسوسے آئیں تو ان کو دل میں نہ جمائیں، توجہ اور دھیان دوسری طرف پھیرلیں روزانہ دو رکعت نماز الگ سے دلجمعی اور خشوع کے ساتھ پڑھنے کی مشق وتمرین کیا کریں، نماز میں جو کچھ پڑھیں یا جو رکن ادا کریں اس وقت پورا دھیان اسی کی طرف جمائے رکھیں، کسی شیخ ومرشد سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کی ہدایات پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند