• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11254

    عنوان:

    موسم سرما میں ہم اونی ٹوپی استعمال کرتے ہیں، یہ نیچے بھنوں اور کان تک آتی ہے۔ کیا نماز میں پیشانی کا ڈھانکنا درست ہے؟ یہ ٹوپی نرم اور تھوڑی موٹی ہوتی ہے۔

    سوال:

    موسم سرما میں ہم اونی ٹوپی استعمال کرتے ہیں، یہ نیچے بھنوں اور کان تک آتی ہے۔ کیا نماز میں پیشانی کا ڈھانکنا درست ہے؟ یہ ٹوپی نرم اور تھوڑی موٹی ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 11254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 626=626/م

    سجدہ میں پیشانی زمین پر بلاواسطہ یا بالواسطہ اس طرح ٹک جانا شرط ہے کہ زمین کی سختی کو پالے، ورنہ سجدہ صحیح نہیں ہوتا، اونی ٹوپی اگر موٹی اور نرم ہو تو وہ دبتی رہتی ہے، اس لیے نماز کے وقت اس کا بطور خاص خیال رکھیں کہ ایسی ٹوپی پیشانی سے اوپر کرلیا کریں، پیشانی ڈھانک کر نماز نہ پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند