• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59242

    عنوان: اگلی صف جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں كھڑا ہونا؟

    سوال: اگر مسجد میں امام کے پیچھے جماعت کھڑی ہے تو آنے والے ایک آدمی نے جماعت پوری نہیں کی جب کہ جماعت پوری ہونے میں ایک آدمی کی کمی ہے ، کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 59242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 705-705/M=7/1436-U اگر منشأ سوال یہ ہے کہ امام کے پیچھے جو صف ہے اس میں ایک آدمی کی جگہ باقی ہے اور آنے والا شخص اس صف میں کھڑا نہ ہوکر دوسری صف شروع کردیتا ہے تو اس طرح کھڑا ہونا مکروہ ہے، اگلی صف مکمل پُر ہونے کے بعد نئی صف شروع ہونی چاہیے، اور اگر منشأ سوال کچھ اور ہے تو وضاحت فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند