• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37952

    عنوان: کیا راستے میں نماز ہوجاتی ہے جب کہ گذرنے والوں کو مشکل ہو؟

    سوال: کیا راستے میں نماز ہوجاتی ہے جب کہ گذرنے والوں کو مشکل ہو؟

    جواب نمبر: 37952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 579-490/B=4/1433 اگر کہیں مجبوری ہو تو اپنے سامنے سترہ رکھ کر مختصر وقت میں جلدی سے نماز پڑھ لے، نماز ہوجائے گی۔ اکثر سفر میں ایسی صورت پیش آتی ہے اس میں نماز قصر ہوتی ہے جو ایک دو منٹ میں پڑھی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند