• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605341

    عنوان:

    امام كا گھر گھر جاكر کھانا کھانا ؟

    سوال:

    ہمارے امام صاحب عوام کے گھروں پہ جاری کھانا کھانے کو پسند نہیں فرماتے ہیں کیا عوام امام صاحب کو اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ سکتے ہے کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دعوت دی جاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر جاکر کھانا کھاتے تھے تو آپ کیوں نہیں جائیں گے ۔

    سوال نمبر ۲ :اماموں کا گھروں پہ جاکر کھانا کیساہے کچھ تفصیلات کے ساتھ وضاحت فرمائیں میں آپ کا بہت ممنون و مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 605341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:919-683/sd=1/1443

     امام صاحب کالوگوں کے گھروں پر جاکر کھانے کا معمول بنانا مختلف وجوہ کی بناء پر منصب امامت کے مناسب نہیں ہے اور عوام کا دلیل میں حضور ﷺ کے دعوت قبول کرنے کی بات پیش کرنا بے موقع ہے، دونوں میں فرق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند