• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65888

    عنوان: زنا، شراب نوشی، سود لینا، رشوت کھانا اور قتل کرنا یہ سب کبیرہ گناہ ہیں ، کیا پنج وقتہ نماز کا چھوڑنا ان سب گناہ کبیرہ سے زیادہ بڑا گناہ ہے؟

    سوال: زنا، شراب نوشی، سود لینا، رشوت کھانا اور قتل کرنا یہ سب کبیرہ گناہ ہیں ، کیا پنج وقتہ نماز کا چھوڑنا ان سب گناہ کبیرہ سے زیادہ بڑا گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 65888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 990-1030/L=9/1437 حدیث شریف میں نماز کو کفر و ایمان کے درمیان حدِ فاصل بتلایا گیا ہے نیز نماز کے ترک پر جو سخت وعید آئی ہے اس کی بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نماز کا چھوڑنا مذکورہ بالا گناہِ کبیرہ میں سب سے بڑا گناہ ہے حتی کہ بعض ائمہ اس کی تکفیر کے بھی قائل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند