عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 21701
میں نے عشاء کی فرض نماز کی جاعت میں شامل ہوگیا، اس وقت پہلی رکعت ختم ہوگئی تھی ، دوسری رکعت میں امام صاحب نے قرأت سورة ․․قل ہوا للہ لصمد․․ پڑھی اور باقی نماز کے پورے ارکان جس طرح ہوتے ہیں انہوں نے اداکیا ۔ میں سلام پھیرے بغیر کھڑا ہوگیا تو اب مجھے کونسی سورة پڑھنی چاہئے؟ وہ میری چھوٹی رکعت ہوگی۔

جواب نمبر: 21701
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 746=511-5/1431
مسبوق قراء ت کے حق میں پہلی رکعت ادا کرتا ہے اس لیے آپ چھوٹی ہوئی رکعت میں قل ہو اللہ احد سے پہلے کوئی ایسی سورت پڑھیں جو سورہٴ اخلاص سے پہلے ہو اور اس سے بڑی ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند