• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163264

    عنوان: وقت نکل جانے کے بعد نماز کا اعادہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: واجبات صلات میں سے کوئی واجب اگر چھوٹ جائے اورسجد سہو ادا نہ کیا ہو تو اس نماز کا وقت نکل جانے کے بعد نماز کو دہرانا واجب اور ضروری ہے یا نہیں؟ راجح قول کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 163264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1318-1130/D=11/1439

    راجح قول کے مطابق وقت نکل جانے کے بعد ایسی نماز کا اعادہ مستحب ہے نہ کہ واجب، لقولہم کل أدیت مع کراہة التحریم تعاد أي وجوبًا في الوقت وأما بعدہ فندبًا․ الدر مع الرد: ۲/ ۵۲۰زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند