• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29423

    عنوان: اگر جیسے ایک نماز کا وقت ختم ہورہا ہو اور ہم نماز اداکریں خاص کر عصر اور مغرب کی نماز میں کہ عصر نماز کا وقت شروع ہوتاہے یا ختم ہونے والا ہوتاہے اور ہم نماز اداکرتے ہیں تو کیا ہمیں قضا کی نیت کرنے ہوگی یا وہ نماز خود ہی ادا نماز کے برابر ہوجائے گی؟

    سوال: اگر جیسے ایک نماز کا وقت ختم ہورہا ہو اور ہم نماز اداکریں خاص کر عصر اور مغرب کی نماز میں کہ عصر نماز کا وقت شروع ہوتاہے یا ختم ہونے والا ہوتاہے اور ہم نماز اداکرتے ہیں تو کیا ہمیں قضا کی نیت کرنے ہوگی یا وہ نماز خود ہی ادا نماز کے برابر ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 29423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 332=243-2/1432

    وقت شروع ہونے یا ختم ہونے کے قریب نماز پڑھنے میں نیت ادا کی کریں گے، قضاء کی نہیں اور عصر کا یہ حکم ہے کہ سورج غروب ہونے میں اگر تھوڑی سی بھی دیر ہو تو ادا کی نیت سے عصر شروع کردیں، پھر خواہ درمیان میں سورج غروب ہوجائے تب بھی عصر کی نماز اداء ہی ہوگی، قضا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند