• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161275

    عنوان: چار رکعت والی نماز میں اگر تین رکعت چھوٹ جائیں تو انھیں کس طرح پڑھا جائے؟

    سوال: اگر ظہر میں ۳رکعات چھوٹ گئی اور ایک مل گئی تو ۳رکعات چھوٹی ہوئی کو کیسے پوری کریں ؟

    جواب نمبر: 161275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:473-77/sn=8/1439

    صورت مسئولہ میں آپ امام کے سلام پھیرنے پر کھڑے ہوکر اولاً ثنا پڑھیں گے پھر سورہٴ فاتحہ اور سورت ملاکر ایک رکعت مکمل کرکے قعدہ کریں گے، تشہد کے بعد قعدہ سے کھڑے ہوکر سورہٴ فاتحہ اور سورت کے ساتھ ایک رکعت اور پڑھیں گے اس کے بعد کھڑے ہوکر مزید ایک رکعت پڑھیں گے؛ البتہ اس میں صرف سورہٴ فاتحہ پر اکتفاء کریں گے سورت نہیں ملائیں گے پھر قعدہٴ اخیرہ کے سلام پھیر کر نماز مکمل کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند