• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59443

    عنوان: اگر نماز کی قضا پڑھنا واجب ہے تو اس کا ذکر کہیں حدیث یا کسی روایت یا قرآن کی آیت میں ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کی قضا پڑھنا واجب ہے تو اس کا ذکر کہیں حدیث یا کسی روایت یا قرآن کی آیت میں ہے؟ کیوں کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے بس توبہ استغفار سے معاف ہوجاتے ہیں ، اور فدیہ کا حکم کا حوالہ ہمیں کسی حدیث سے میں مل سکتاہے؟

    جواب نمبر: 59443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 894-890/B=9/1436-U غزوہٴ خندق کے موقعہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور صحابہٴ کرام کی پانچ نمازیں قضا ہوگئیں تھیں تو آپ نے ان پانچوں نمازوں کو صحابہٴ کو لے کر قضا کیا تھا، یہ حدیث خود دلیل ہے کہ نماز کا قضا کرنا ضروری ہے، محض توبہ واستغفار کافی نہیں ہے اور فدیہ سے آپ کی کیا مراد ہے اسے واضح فرمائیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند