• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39200

    عنوان: مغرب كی اذان اور جماعت كے درمیان پانچ منٹ كا فرق ركھنا؟

    سوال: میں فی الحال بنگال میں کولکتہ کے قریب رہ رہا ہوں۔ یہاں عام طور سے ہر مسجد میں مغرب کی اذان اور جماعت کے درمیان پانچ مینٹ کا فرق رکھا جاتا ہے۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ جبکی ساری مسجدوں میں حنفی مسلک کے ماننے والے ہی ہیں۔

    جواب نمبر: 39200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1184-995/B=6/1433 حدیث شریف میں آیا ہے کہ اذانِ مغرب کے بعد نماز اتنی دیر میں پڑھو کہ اگر کوئی دو رکعت نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکے۔ یہ حدیث احناف کے سوا تینوں اماموں کے یہاں معمول بہا ہے۔ یعنی وہ لوگ مغرب کی اذان کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھتے ہیں، اس کے بعد جماعت کھڑی ہوتی ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دو رکعت نماز پڑھنے کی مقدار جس کا اندازہ ۴-۵ منٹ ہوتا ہے تاخیر کرسکتے ہیں، آپ کے یہاں جو رواج ہے وہ صحیح ہے۔ مغرب میں جلدی کرنے کی جو روایت آئی ہے یہ اس کے منافی نہیں ھے۔ ۴-۵ منٹ کی تاخیر یہ کوئی دیر نہیں ہے، یہ بھی تعجیل میں ہی داخل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند