• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164528

    عنوان: نماز میں غفلت سے قرآن کی تلاوت كرنا كیا ہذیان اور بكواس كرنا ہے؟

    سوال: میں نے کسی کتاب میں یہ پڑھا تھا کہ نماز میں غفلت کے ساتھ قرات کرنا ایسا ہے جیسا بخار کی حالت میں۔ ہذیان یا بکواس کرنا کیا مذکورہ بالا الفاظ کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1468-1257/H=12/1439

    اگرچہ نماز میں غفلت کی حالت اچھی نہیں ہے مگر غفلت کی حالت میں قراء ت کی تشبیہ ہذیان وبکواس سے دینا بھی سخت مکروہ ہے اور ادب واحترام سے بعید، اس قسم کے امور سے اجتناب کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند