• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160433

    عنوان: نماز میں فعصی فرعونَ الرسول پڑھنے كا حكم؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! محمد انوار نے فجر کی امامت کی، اور دورانِ قرأت تین آیت کے بعد چوتھی آیات میں فعصیٰ فرعونُ الرسول کے بجائے فعصیٰ فرعونَ الرسول پڑھ دیا۔ اس صورت میں نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:935-777/L=7/1439

    متاخرین نے اعراب کی غلطی کو مفسد نہیں مانا ہے ،اور متاخرین کا قول اوسع للناس ہونے کی وجہ سے مفتی بہ ہے ؛اس لیے صورتِ مسئولہ میں نماز ہوگئی؛ البتہ احتیاطاً فرداً فرداً نماز کا اعادہ کرلیا جائے تو بہترہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند